حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع نے آج سہ پہر (بدھ) کو سعودی عرب کے حملے میں اس ملک کے متعدد شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، منبہ شہر کے علاقے "آل مقنع" پر سعودی عرب کے حملے میں دو افراد شہید اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک یمنی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس حملے کے متاثرین کو صعدہ کے "الجمہوری" ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں یمنی میڈیا نے اس ملک کے شمال میں سعودی سرحدی فوجوں کے حملوں کے بارے میں ایسی ہی خبریں شائع کی تھیں۔
سعودی عرب نے، ایک عرب اتحاد کی سربراہی اور امریکہ کی حمایت سے، 6 اپریل 2014 سے، یمن کے مستعفی صدر کو اقتدار میں واپس لانے کی کوشش کے دعوے کے ساتھ، یمن کے خلاف فوجی جارحیت کی اور زمینی سمندری راستے سے ملک کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔
سعودی عرب کی اس فوجی جارحیت سے سعودی اپنے کسی بھی ہدف تک نہیں پہنچ پایا ہے، بلکہ اس کے نتیجے میں صرف دسیوں ہزار یمنی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، قحط اور متعدی امراض کے ساتھ ملک کے بنیادی ڈھانچے تباہ ہوئے ۔